ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کی جامع ترقی کے لیے کام کرتا رہوں گا: رفیق احمد نائک

رفیق احمد نائک نے کہا کہ وہ ترال کی جامع ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے، کسی بھی سستی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

Will continue to work for comprehensive development of Tral: Rafiq Ahmad Naik
ترال کی جامع ترقی کے لیے کام کرتا رہوں گا: رفیق احمد نائک (ETV Bharat Urdu)

ترال، پلوامہ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترال سے امیدوار رفیق احمد نائک نے تقریباً 460 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کانگریس کے سریندر سنگھ چنی کو 460 ووٹوں سے فرق سے شکست دی۔ نو منتخب اسمبلی ممبر رفیق احمد نائک نے آج دعویٰ کیا ہے کہ وہ ترال کی جامع ترقی کے لیے کام کریں گے اور اس حوالے سے کسی بھی لیت و لعل کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

موصوف اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے۔ رفیق احمد نائک نے ترال کے جملہ عوام کا انھیں منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ترال کی سیاحت، صحت اور دیگر شعبہ جات کی جانب خصوصی توجہ دیں گے۔

اسمبلی الیکشن میں کامیاب آزاد امیدوار رفیق احمد نائک (ETV Bharat)

یہ پوچھے جانے پر کہ پی ڈی پی کی کشمیر میں مایوس کن کارکردگی کیوں رہی؟ اس کے کیا اسباب ہو سکتے ہیں؟ تو رفیق احمد نائک نے بتایا کہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہوتا ہے اور پی ڈی پی کی قیادت بیٹھ کر محاسبہ کرے گی کہ آخر کن وجوہات کی وجہ سے پارٹی عوام کا اعتماد حاصل نہیں کر سکی۔ واضح رہے کہ رفیق احمد نائک نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے گزشتہ دنوں ایک دلچسپ مقابلے میں کانگریس کے سریندر سنگھ چنی کو 460 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

اسمبلی الیکشن میں کامیاب آزاد امیدوار رفیق احمد نائک

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی پی امیدوار رفیق نائک سے خاص گفتگو - Assembly Election 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.