حیدرآباد (نیوز ڈیسک): اترپردیش کی اہم لوک سبھا سیٹ ڈومریاگنج میں بی جے پی امیدوار جگدمبیکا پال کو 42728ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پال کو مجموعی طور پر 463303ووٹ ملے جب کہ ان کے قریبی حریف ایس پی امیدوار کشل تیواری کو کل 420575ووٹ ملے۔ جگدمبیکا پال ڈومریاگنج لوک سبھا حلقے سے مسلسل چوتھی بار جیت درج کی ہے۔
اس سرحدی حلقے کی انتخابی جنگ میں آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے امیدوار امر سنگھ چودھری 81305ووٹ پا کر تیسرے نمبر پر رہے جب کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدوار محمد ندیم 35936ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ وہیں پانچویں نمبر پر رہے پیس پارٹی کے امیدوار نوشاد اعظم کو محض 5138ووٹ ملے جب کہ آزاد امیدوار کے طور پر قسمت آزمانے والی کرن دیوی صرف 3261ووٹ پا پر چھٹے اور آخری پائیدان پر رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ڈومریاگنج سیٹ سے اس بار صرف چھ امیدوار میدان میں تھے۔ بی جے پی کے جگدمبیکا پال، ایس پی کے بھیشما شنکر 'کشل' تیواری، آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے امرسنگھ چودھری، بی ایس پی کے محمد ندیم، پی پی آئی کے نوشاد اعظم اور آزاد امیدوار کے طور پر کرن دیوی نے قسمت آزمائی کی۔ قابل ذکر ہے کہ 1980 کے بعد سے پہلی بار اس پارلیمانی حلقے سے اتنے کم یعنی چھ امیدوار میدان میں تھے۔
ڈومریاگنج کے انتخابی نتائج پر سرسری نظر
امیدوار _ پارٹی _ مجموعی ووٹ