ممبئی:جے جے اسپتال کی ان دیواروں کی تزئین کاری کی گئی ہے۔ یہ دیواریں شہر ممبئی کی عکاسی کرتی ہیں۔ دیواروں پر بنائی گئی مصوری ممبئی کی روز مرہ کی زندگی کو نمایاں کر رہی ہیں اس کا مقصد یہاں سے روزانہ گزرنے والے اس دیوار اور اسکے رنگ روغن سے بھری فن مصوری کی عمدہ مثال دیکھ سکیں اور ممبئی کے اصل وجود اور اس کی اصل شناخت کی پہچان کر سکیں۔ مصوری بھی انسان کے نازک احساسات کا نتیجہ ہے۔ یہی سبب ہے کہ یہاں ممبئی کے اصل وجود کو فن مصوری کے ذریعے نمایاں کیا گیا ہے۔
فن مصوری کے ذریعے بنائی گئی یہ تصویریں:
یہ تصاویر بہت کچھ کہتی ہیں۔ ان تصویروں کا تعلق متعد طبقات ،متعد مذاھب اور فنکاروں سے ہے۔ لیکن ایک تصویر جس سے نظریں چاہ کر بھی نہیں ہٹ سکتی ہیں، یہ تصویر ایک مسلمان کی ہے جس کو دکھایا گیا ہے کہ وہ چاقو میں دھار لگارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں مسلمان کو چھری میں دھار لگاتے کیوں دکھایا گیا ہے۔ آخر مسلمانوں کے خلاف ایسی منفی سوچ کیوں نہیں بدلتی ہے۔
مسلمانوں کو ہمیشہ منفی کردار میں ہی کیوں دکھایا جاتا ہے؟
بات فلموں کی ہو یا کسی اور شعبہ کی، مسلمانوں کو اسی منفی نظر اور منفی کردار میں پیش کیا جاتا ہے۔ پروفیسر سعید خان اس مصوری کے اس فن کی تعریف کرتے ہیں لیکن اس سوچ کے خلاف ہیں جو مسلمانوں کو منفی کردار میں عوام کے سامنے پیش کرتی ہے۔