نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے شراب گھوٹالہ معاملے میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس سوارن کانتا شرما کی بنچ نے اس کیس میں 28 مئی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔
ای ڈی نے کے کویتا کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی ضمانت پر رہائی کی صورت میں مزید تفتیش متاثر ہو سکتی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کہا تھا کہ یہ دلیل صحیح نہیں ہے کہ انھیں صرف ایک خاتون ہونے کی وجہ سے ضمانت دے دی جائے۔ وہ ایک متاثر کن خاتون ہیں، جس کی وجہ سے تفتیش متاثر ہوسکتی ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی نے مزید کہا کہ شراب گھوٹالہ معاملے میں بہت سنگین جرم کیا گیا ہے۔ وہ گواہوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں اور ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتی ہیں۔ اس لیے انھیں ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔