ممبئی : ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقے میں تیز دھول کے طوفان کی وجہ سے ہورڈنگ کے گرنے سے اب تک 14 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس وقت گھاٹ کوپر میں راحت کا کام جاری ہے زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ڈی سے پی پرشوتم کراڈ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں ہورڈنگ کی وجہ سے ہونے والے اس حادثے کے سبب ہورڈنگ کمپنی کے ڈائرکٹر بھاویش بھڑے کے خلاف متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کراڈ نے بتایا کہ گھاٹ کوپر ایسٹ میں پٹرول پمپ پر ہورڈنگ گرنے کے واقعہ کے بارے میں سی آر نمبر 353/2024، آئی پی سی کی دفعہ 304,338,337,34 کے تحت بھاویش بھیڈے اور دیگر کے خلاف پنت نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے پنت نگر پولس تھانہ معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ممبئی میں طوفان کی وجہ سے ہورڈنگ گرنے کے باعث اموات میں اضافہ - Mumbai hoarding collapse - MUMBAI HOARDING COLLAPSE
مہاراشٹر کے وزیراعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہورڈنگ گرنے کے واقعہ کے ذمہ دار جو بھی ہے اس کے خلاف مجرمانہ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے متاثرین کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Published : May 14, 2024, 4:20 PM IST
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہورڈنگ گرنے کے واقعہ کے ذمہ دار جو بھی ہے اس کے خلاف مجرمانہ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرین کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ شندے نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ "لوگوں کو بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کے علاج کا خیال رکھے گی۔ میں نے متعلقہ حکام کو ممبئی میں اس طرح کے تمام ہورڈنگز آڈٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر منگل کو وادی میں اسکول بند رہیں گے: صوبائی کمشنر کشمیر - Bad Weather In Valley
برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے مطابق پیر کو ممبئی میں بے وقت بارش اور تیز ہواؤں کے بعد پنت نگر، گھاٹ کوپر ایسٹ میں ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر واقع پولیس گراؤنڈ پٹرول پمپ پر ایک ہورڈنگ گر گیا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے گھاٹ کوپر میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بات کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ممبئی میں تمام ہورڈنگز کا مناسب آڈٹ کرنے کی ہدایت دی ہے اور گرنے کی صورت میں کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔