اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور میں ہولی کے بہانے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ - female teasing on pretext of Holi - FEMALE TEASING ON PRETEXT OF HOLI

کانپور میں بدمعاشوں نے ہولی کے بہانے خاتون ڈاکٹر سے چھیڑ چھاڑ کی۔ بندوق دکھا کر گاڑی کا شیشہ نیچے کروایا۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

کانپورمیں ہولی کےبہانے خاتون کے ساتھ چھیڑچھاڑ
کانپورمیں ہولی کےبہانے خاتون کے ساتھ چھیڑچھاڑ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 9:50 AM IST

کانپور: نذیر آباد علاقے میں ہولی کے موقع پر بدمعاشوں نے ایک خاتون ڈاکٹر کی کار روکی اور رنگ لگانے کے بہانے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ خاتون ڈاکٹر کے شوہر نے مخالفت کی تو اسے مارا پیٹا گیا۔ خاتون ڈاکٹر کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق نواب گنج تھانہ علاقے کی رہنے والی ایک خاتون ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ 24 مارچ کی رات تقریباً 11 بجے وہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی کام سے مریم پور چوراہے کی طرف کار میں جا رہی تھی۔ اس دوران حویلیاں ریسٹورنٹ سے کچھ فاصلے پر سڑک پر کچھ لوگ ناچ رہے تھے۔

خاتون ڈاکٹر کا الزام ہے کہ جب اس نے گاڑی کا ہارن بجایا اور لوگوں کو ایک طرف ہٹنے کو کہا تو ایک نوجوان نے فحش اشارے کئے۔ کار میں بیٹھے ڈاکٹر کے شوہر نے اس کے خلاف آواز دی تو بدمعاشوں نے بندوق دکھا کر زبردستی گاڑی کی کھڑکی کھول دی۔ اس کے بعد انہوں نے اسے رنگ لگانے کے بہانے چھیڑا۔

مزید پڑھیں:بنگلورو میں ڈی این اے کی بنیاد پر سی اے اے لانے کا مطالبہ - Protest Against CAA

غنڈوں نے گاڑی میں بیٹھے ڈاکٹر کے شوہر کو بھی زدوکوب کیا۔ نذیرآباد تھانے کے انچارج کوشلندر پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات شروع کردی ہے۔ آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details