اردو

urdu

ETV Bharat / state

الیکٹورل بانڈ پر محمد سلیم کی بی جے پی پر تنقید - WEST BENGAL

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے الیکٹورل بانڈ کو لے کر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ یہ الیکٹورل بانڈ کیا پاکستان سے آیا ہے۔

الیکٹورل بانڈ کو لےکر محمد سلیم کی بی جے پی پر تنقید
الیکٹورل بانڈ کو لےکر محمد سلیم کی بی جے پی پر تنقید

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 2:04 PM IST

Updated : Mar 21, 2024, 11:59 AM IST

کولکاتا: انتخابی بانڈ کی معلومات سامنے آتے ہی ملک کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ مغربی بنگال سی پی ایم کے سیکریٹری محمد سلیم نے اس معاملے پر مودی-ممتا کو ایک ساتھ نشانہ بنایا۔ محمد سلیم نے کہاکہ پلوامہ کارپوریٹ کمپنیوں کی مدد سے بی جے پی کو الیکڑول بانڈ حاصل کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔اس معاملے میں ترنمول کانگریس بھی پیھچے نہیں ہے۔ہماری تو سب پر نظریں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیتارام یچوری نے 2017 میں اس انتخابی بانڈ کی مخالفت کی تھی جب وہ راجیہ سبھا کے رکن تھے۔ بعد ازاں وہ سپریم کورٹ میں مقدمہ جیت گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات بھی کئے جا سکتے ہیں۔

سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے اتوار کو کہاکہ انتخابی بانڈ سب سے بڑی بدعنوانی ہے۔ بی جے پی کو اس سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ اس کے بعد ترنمول کا نمبر ہے۔ یہ پیسہ کہاں سے آیا؟ دوا کمپنیوں نے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے یہ رقم دی۔

یہ بھی پڑھیں:ایس بی آئی انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات کو ظاہر کرے، 21 مارچ کو حلف نامہ پیش کرے: سپریم کورٹ

سی پی ایم کے رہنما نے کہاکہ ہم نے 2017 سے سب سے پہلے انتخابی بانڈز کی مخالفت کی ہے۔ ہم نے ہمیشہ سے ہی اس کی مخالفت کی ہے اور الیکٹورل بانڈ کو عوام کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔ٓآج سب کچھ عام لوگوں کے سامنے آچکا ہے۔

Last Updated : Mar 21, 2024, 11:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details