اجمیر:عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر عقیدت مندوں نے ہاتھرس واقعے میں زخمیوں کی صحتیابی اور ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ درگاہ کے خادم سید سلمان چشتی عرف شالو میاں نے بتایا کہ اجمیر شریف سے ہمیشہ ملک کی خیر و ترقی کے لیے دعائیں مانگی جاتی رہیں ہیں۔ ایسے میں جب بھی کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو ہم اس مصیبت کے دور ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ ستسنگ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اس لیے حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں سلامتی کے لیے دعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع کے کوتوالی سکندر راؤ تھانے میں منگل کو رتی بھان پور کے پھولرائی گاؤں میں نارائن ساکر وشو ہری سنستھا کی طرف سے ایک ستسنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہاں بھولے بابا کا ستسنگ چل رہا تھا۔ ستسنگ ختم ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں خواتین اور بچوں بری طرح کچل دیا گیا۔