ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں ’شہدا میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کا ڈی آئی جی جاوید اقبال متو نے افتتاح کیا - MARTYR MEMORIAL CRICKET TOURNAMENT

شہید پولیس اہلکاروں کو خراج پیش کرنے کےلئے پلوامہ میں شہداء میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

پلوامہ میں ’شہدا میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کا ڈی آئی جی جاوید اقبال متو نے افتتاح کیا
پلوامہ میں ’شہدا میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کا ڈی آئی جی جاوید اقبال متو نے افتتاح کیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

پلوامہ : پلوامہ پولیس نے اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں شہداء پولیس اہلکاروں کو خراج پیش کرنے کے لئے شہداء میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2024-25 کا انعقاد کیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج جاوید اقبال متو نے ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتیہ اور محکمہ پولیس اور سی آر پی ایف پلوامہ کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں کیا۔ پلوامہ پولیس کے زیر اہتمام پولیس شہداء میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پولیس ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تقریباً 64 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پلوامہ میں ’شہدا میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کا ڈی آئی جی جاوید اقبال متو نے افتتاح کیا (ETV Bharat)

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سرکار 11 پلوامہ اور حاجی 11 پوچھل کے درمیان کھیلا گیا جس کا افتتاح ڈی آئی جی ساؤتھ کشمیر نے اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں کیا۔ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد محکمہ پولیس کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور پلوامہ کے نوجوانوں کو ان کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے مفت طبی کیمپ اور ثقافتی پروگرامز کا انعقاد - BSF PROGRAMME IN BARAMULLA

پولس شہداء میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے پلوامہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کا ماحول اور پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اس قسم کے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پلوامہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.