لکھنؤ: دارالحکومت میں کامن ویلتھ گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ویٹ لفٹر کے ساتھ ہولی کے دن چھیڑ چھاڑ کا واقعہ پیش آیا۔ یہی نہیں جب خاتون کھلاڑی نے چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کی تو ملزمین نے اسے اور اس کے کھلاڑی دوستوں کی بری طرح سے پٹائی کی۔ سوشانت گولف سٹی پولیس اسٹیشن انچارج انجنی مشرا کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے خاتون کھلاڑی اور ملزمین کے درمیان لڑائی ہوئی۔ خاتون کھلاڑی اور دوسرے فریق کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔
دارالحکومت کے سوشانت گالف سٹی کی رہائشی بین الاقوامی ویٹ لفٹر کے مطابق 25 مارچ کو ہولی کے دن وہ اپنے دو اسپورٹس پرسن دوستوں کے ساتھ ڈالی گنج میں اپنے خاندان کے لوگوں سے ملنے جا رہی تھی۔ اس دوران اس نے اپنی گاڑی ایک دکان پر کھڑی کی اور چائے پینے لگی۔ اس دوران تھار میں سوار کچھ نوجوانوں نے اس پر فحش تبصرے کرنا شروع دیے۔ اس نے اور اس کے دوستوں نے مخالفت کی تو تھار میں سوار نوجوانوں نے مارپیٹ شروع کر دی۔