کولکاتا:سندیش کھالی کےلاپتہ ترنمول کانگریس لیڈر شاہجہان شیخ کو 55 دن بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ریاستی پولیس کے اے ڈی جی (جنوبی بنگال) سپرتیم سرکار نے جمعرات کی صبح ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہجہان کو میناخان تھانے کے بامن پوکور علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حکمراں ترنمول کانگریس بالواسطہ طور پر پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو اس گرفتاری کا سہرا دے رہی ہے۔ تاہم اپوزیشن پارٹیاں تنقید کررہی ہیں کہ 56دن بعد یہ گرفتاری کیوں ہوئی۔
جمعرات کی صبح شاہجہاں کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد ترنمول کے ترجمان اور ریاستی سکریٹری کنال گھوش نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) ہینڈل پر لکھاہے کہ شاہجہاں شیخ کی گرفتاری میں عدالت م رکاوٹ تھی، پولیس کام نہیں کر سکی۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے لکھاکہ بشکریہ ابھیشیک بنرجی آپ نے رکاوٹ کو دور کر دیا ہے۔