گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ریاستی حکومت کے خلاف بی ایس پی کارکنوں کی جانب سے یہاں ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر میلاری سیڑگی بی ایس پی پارٹی لیڈر نے ریاستی حکومت کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی پی اور ٹی ایس پی فنڈس کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی ایس سی، ایس ٹی طبقے کی ترقی کے لیے کئی وعدے کیے تھے۔ مگر کرناٹک میں ایس سی، ایس ٹی کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ اس پر کوئی دلت ایم ایل اے، یا وزیر کچھ بھی بات تک کر نے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ جو صرف دلتوں کے ووٹ کا استعمال کر تے ہیں۔ اور انتخابات کے بعد بھول جاتے ہیں۔ کانگریس پارٹی ہمیشہ اپنے آپ کو ملک کی واحد سیکولر پارٹی کہتی ہے۔ مگر یہاں پر دلت کے حقوق کو چھینا جا رہا ہے۔ دلت طبقے کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ اس طرح انہوں نے ایس سی، ایس ٹی کے ساتھ انصاف کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ نہیں تو آنے والی 15 تاریخ کو گلبرگہ بند کر نے کی بات بتائی ہے۔