محبوب آناد: ریاست تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں ماں اور بیٹے کی پر اسرار موت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مبینہ طور پر کالے جادو کا معاملہ بتایا جا رہا ہے۔ اس سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔
ذرائع کے مطابق محبوب آباد میں ماں اور بیٹے کے بے رحمی سے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ شبہ ہے کہ کالا جادو کے سبب ماں اور بیٹے کا قتل کیا گیا ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ بولی پلی کے سیواراتری کمار سوامی اور محبوب آباد ضلع کے گودرو منڈل پر شبہ ہے۔ یہ دونوں پر ہلاک شدگان کے گھر کے قریب کالا جادو کرنے کا الزام ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ والد یلیہا کی بیماری کے سبب اس کی موت ہوگئی تھی۔ اس کی موت کے بعد اس کی بیوی ذہنی طور پر بیمار پڑ گئی۔ اس کا بیٹا مرگی کے مرض میں مبتلا ہوگیا۔ ساما (60) اور اس کا بیٹا سومیا (40) مسلسل بیمار رہنے لگے۔ الزام ہے کہ ان دونوں کے گھروں پر کالا جادو کیا گیا تھا۔ اسی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔