کولاگھاٹ: مغربی بنگال کےضلع مشرقی مدنی پور کے پیاگ گاؤں میں واقع پٹاخہ بنانے کی غیر قانونی فیکٹری میں بھیانک دھماکے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کی وجہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ کر بڑی مشقت کے بعد آگ پایا۔ آگ پر قابو نے میں مقامی باشدوں نے فائر بریگیڈ کی بڑی مدد کی۔
کولا گھاٹ میں غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ (ETV Bharat) پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کری ہے۔علاقے میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔یہ واقعہ مشرقی میدنی پور ضلع کے کولاگھاٹ تھانے کے پیاگ گاؤں میں اتوار کی رات پیش آیا۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ گاؤں میں سٹے بازی کی ایک غیر قانونی فیکٹری قائم کی گئی تھی۔
گزشتہ شب اس فیکٹری میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا۔اس کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آتشزدگی اتنی بھیانک تھی کہ آس پاس کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لی۔اس واقعے میں متدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: مالدہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک - lightning strikes
اس واقعے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان موصول نہیں ہوا ہے۔