بھاگلپور: مختلف شہروں کی طرح ریاست بہار کے بھاگلپور کے لوگوں کو بھی وندے بھارت کی شکل میں ریلوے نے تحفہ دیا ہے۔ اتوار کو بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں ریموٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھا کر کولکتہ کے لئے روانہ کیا۔ اس نئی وندے بھارت ٹرین کے ملنے کے بعد اب بھاگلپور کے لوگوں کے لیے ہاوڑہ کا سفر آسان ہو گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ صبح 11.03 بجے وزیراعظم مودی نے ہری جھنڈی دکھائی اور 11.05 بجے ٹرین بھاگلپور سے روانہ ہوئی۔
بھاگلپور میں ریل کے وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹو اور مقامی رکن پارلیمنٹ اور دیگر عوامی نمائندوں اور عہدیداروں نے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔حالانکہ وندے بھارت ٹرین کے شروع ہونے سے بھاگلپور کے لوگوں میں خوشی ہے۔ لیکن بھاگلپور سے اس ٹرین کی روانگی کے وقت کو لے کر لوگ پریشان ہیں کیونکہ اس ٹرین کے بھاگلپور سے روانہ ہونے کا وقت 3:20 دوپہر کھلنے کا وقت ہے، ایسے میں کاروباری لوگوں رات کو پہنچیں گے اور اس کا وہ دن ضائع ہوجائے گا۔