اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور اسٹیٹ پریس کلب نے سرو دهرم روزہ افطار دعوت کا اہتمام کیا - POLITICAL LEADERS IFTAR IN Indore

Attendance of Political Political at Dawat Iftar in Indore: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کی تنظیم اسٹیٹ پریس کلب، شرم جی وی پترکار سنگھ اور قافلۂ محبت کی جانب سے مشترکہ روزہ کشائی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر کے سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

Attendance of Political Political at Dawat Iftar in Indore
Attendance of Political Political at Dawat Iftar in Indore

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 1:16 PM IST

اندور اسٹیٹ پریس کلب نے سرو دهرم روزہ افطار دعوت کا اہتمام کیا

اندور:رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان بڑے ذوق اور شوق کے ساتھ عبادتیں ادا کر رہے ہیں۔ وہیں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کی تنظیم اسٹیٹ پریس کلب نے سرو دھرم روزہ افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ جس کو شرم جیوی پترکار سنگھ اور قافلۂ محبت نے تعاون کیا۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی، مذہبی اور ملی شخصیات شریک ہوئیں اور تبادلۂ خیال کیا کہ ملک میں امن اور محبت کے سلسلہ کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔ سکھ مذہب کے پیروکار نے کہا کہ سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے اور ہم سب کو مل جل کر بھائیوں کی طرح رہنا چاہیے۔ کئی ملکوں میں تو مذہبی اختلافات نظر ہی نہیں آتے۔ حالانکہ وہاں بھی مختلف مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔ وہیں ہندو مذہب کے پیروکار پنڈت بھرت اوجھاشوت نے کہا کہ رمضان الکریم کا مہینہ ہمیں سکھاتا ہے کہ بغض، حسد اور گناہ سے پاک رہیں اور ایک دوسرے سے محبت کریں۔ اگر رب العالمین نے ہم کو اشرف المخلوقات بنایا ہے تو اس کے مطابق زندگی گزاریں۔
یہ بھی پڑھیں:

ایک ایسی افطار پارٹی جس میں لوگ اپنے اپنے گھر سے لائے افطار - unique iftar party in indore

وہیں اندور شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے میڈیا کے گزشتہ 10 سالوں کے رویے پر سوال اٹھائے۔ وہیں منتظم کو تقریب کی مبارکباد پیش کی اور میڈیا کے ذمہ داران سے ملک میں کیسے بھائی چارہ اور امن کا پیغام عام ہو اس پر مرکوز ہونے کی اپیل کی، اس موقع پر اسٹیٹ پریس کلب کے صدر پروین خانیوال موگرا کے پھولوں سے خاص تیار ہار سے مہمان کا استقبال کیا اور ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ امن اور محبت کی بات تو کرتے ہیں لیکن زمینی سطح پر وہ نظر نہیں آتے۔ تیوہاروں کی اس کڑی میں ہم نے آج روزہ افطار پارٹی منعقد کی تھی۔ جس میں تمام مذاہب کے امن پسند لوگوں نے شرکت کی۔ وہیں سیاسی، سماجی، ملی اور مذہبی لوگوں نے محبت کے سلسلہ کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔ اس بات پر تبادلۂ خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details