اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 9:12 PM IST

ETV Bharat / state

گیا میں جانوروں کے محافظ شاعر خان پر جان لیوا حملہ

Attack on animal protector Shayer Khan in Gaya جانوروں کے تحفظ اور علاج پر کام کرنے والی تنظیم بی ہوپ فاونڈیشن کے ڈائریکٹر شاعر خان پر جان لیوا حملہ ہوا ہے مقامی لوگوں کی مداخلت سے انکی جان بچی تاہم اس دوران انہیں سراور جسم کے دورسرے حصے میں شدید چوٹیں آئی ہیں تھانہ انچارج نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور جلد ہی بدمعاش پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

گیا میں جانوروں کے محافظ شاعر خان پر جان لیوا حملہ
گیا میں جانوروں کے محافظ شاعر خان پر جان لیوا حملہ

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج سماجی کارکن خاص کر جانوروں کے خدمت گار کے طورپر مشہور شاعر خان پر جان لیوا حملہ ہواہے ، شرپسندوں نے انہیں اس دوران جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے اور ساتھ ہی جانوروں پر زیادتی اور اذیت دینے والوں کے خلاف کاروائی کرانے سے بعض آنے کو بھی کہاہے ، واقعہ شہر گیا کے سب سے مصروف ترین علاقوں میں ایک ٹیکاری روڈ میں پیش آیا ہے یہاں پر اچانک سے شاعر خان پرکچھ لوگوں نے حملہ کردیا ، بری طرح سے جب شاعر خان کو شرپسند پیٹنے لگے تو وہاں پر موجود دوکاندار اور مقامی لوگوں نے مداخلت کی اور شاعر خان کو انکے چنگل سے بچایا ، اس دوران انہیں مقامی لوگوں کی مدد سے ابتدائی علاج کے لیے جے پرکاش نارائن ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کوتوالی تھانہ کی پولیس پہنچی اور واقعہ کے تعلق سے معلومات حاصل کی اس حوالہ سے شاعر خان نے بتایاکہ وہ آج ٹکاری روڈ میں کسی کام سے گئے تھے ، تبھی وہاں پر کچھ لوگ پہنچے اور کہنے لگے کہ تم جانوروں کے محافظ بنتے ہو ، تمہاری وجہ سے کئی لوگوں پر قانونی کاروائی ہوئی ہے ، اتنا کہتے ہی ان پر وہ لوگ ٹوٹ پڑے اور بے رحمی سے پیٹنا شروع کردیا ، شاعر خان نے کہاکہ اگر وہاں پر مقامی لوگوں کی مداخلت نہیں ہوتی تو انکی جان بھی جاسکتی تھی ، جبکہ اس حوالے سے انہوں نے کوتوالی تھانہ میں تحریری شکایت درج کراکر اپنے اوپر ہوئے حملے کے قصورواروں پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اس حوالہ سے کوتوالی تھانہ انچارج ببن بیٹھا نے کہاکہ واقعہ پیش آیا ہے ، پولیس تفتیش کررہی ہے اور تھانہ میں تحریری شکایت بھی موصول ہوئی ہے ، جانچ کے بعد پولیس لازمی طور پر آگے کی کاروائی کرے گی۔

واضح ہوکہ شاعر خان بے آواز جانوروں کو مدد فراہم کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ جانوروں پر مظالم کے خلاف مہم چلاتےہیں۔شاعر خان کی تنظیم ضلع میں بے آواز جانوروں پر زیادتی کرنے والوں اور انکے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کاسامنا کراتے ہیں جسکی وجہ سے جانوروں پر زیادتی کرنے والوں کو سزا کے ساتھ مالی جرمانے بھی عائد ہوتے ہیں ،اس وجہ سے بی ہوپ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شاعر خان پر ایک نہیں دو بار جان لیوا حملہ ہو چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details