اسد الدین اویسی نے اپنے حلقۂ انتخاب میں انتخابی مہم چلائی حیدرآباد:لوک سبھا انتخابات 2024 کی مہم کا آغاز عمل میں آگیا ہے۔ اس سلسلہ میں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نےجمعہ کے دن حکیم میر علی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی، بعد ازاں انہوں نے حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کے کماٹی پورہ، عثمان باغ اور بنڈلہ گوڑہ علاقوں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کی۔ اور انہیں مجلس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ جیسا کہ یہ بات واضح ہے کہ لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ پہلے ہی کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم صدر مجلس نے ماہ رمضان المبارک کے اختتام اور عید کے فوری بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے صدر مجلس کا استقبال کرتے ہوئے ان کی جگہ جگہ گل پوشی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
اترپردیش میں تیسرے محاذ کا اعلان، اپنا دل اور ایم آئی ایم میں اتحاد - Apna Dal Alliance With AIMIM
لوک سبھا حیدراباد میں پارلیمانی انتخابات کے زیر نظر اج بروز جمعہ 12 اپریل سے ہی مجلسی امیدوار رکنے پر لیمان حیدراباد صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے الیکشن کمپیننگ کا اج اغاز کیا۔ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اج حکیم میر علی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ،بعد ازاں انہوں نے حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کے کاماٹی پورہ، عثمان باغ اور بنڈلہ گوڑہ علاقوں کے پیدل دورہ کرتے ہوئے صدر مجلس نے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کی۔ جیسا کہ یہ بات واضح ہے کہ لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ پہلے ہی کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم صدر مجلس نے ماہ رمضان المبارک کے اختتام اور عید کے فوری بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے صدر مجلس کا استقبال کرتے ہوئے ان کی جگہ جگہ شال پوشی کی گئی۔