بیدر: حضرت سید شاہ نعمت الله حسینی ولی کرمانی سرکار فیض آثار حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل اللہ حسینی کرمانی بت شکن کا سالانہ عرس شریف بتاریخ 24 رجب المرجب 1445ھ بمطابق 5 فروری 2024ء درگاہ حضرت سید برہان الدین خلیل الله حسینی ولی کرمانی بت شکن کا 585واں سالانہ عرس پاک منعقد ہوگا۔ بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک از تخت کرمان واقع منیار تعلیم تا درگاہ چوکھنڈی بعد نماز مغرب رسم صندل مالی بدست حضرت سجاد نشین صاحب قبلہ انجام دیں گے۔ بعد از سلام و فاتحه ہوگی، بضمن عرس شریف۔ بعد نماز ظہر جلسہ عظمت اولیاء درگاہ چوکھنڈی اشٹور میں منعقد ہوگا۔
'جلسہ عظمت اولیاء' کی نگرانی حضرت مولانا سید شاہ اولیا حسینی کرمانی نعمت اللہ المعروف طاہر پاشاہ صاحب قبله، سجاده نشین متولی درگاه چوکھنڈی و دهلیز فرمائیں گے۔ اس جلسہ کی صدارت نجم المشائخ حضرت مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی صاحب قبلہ سجادہ نشین ومتولی آستان قدس رضویه مغلپوره، حیدرآباد فرمائیں گے۔