علی گڑھ:مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر, یو جی سی, اے ایم یو کی ڈائرکٹر کی شفارشات پر فنڈ میں کمی ہونے کے سبب اے ایم یو انتظامیہ نے 15 غیر تدریسی ڈیلی ویجر ملازمین کی ملازمت کو ان سے چھین لیا ہے۔اس کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ بلاک کے سامنے تین اگست سے دھرنا جاری ہے۔دھرنا لگاتے وقت انتظامیہ نے ملازمین سے ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کا وقت مانگا تھا جو آج پورے ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں اس لئے ملازمین کا کہنا ہے کہ اب ہم بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔
دھرنے پر موجود ملازمین نے بتایا کہ ہمیں انتظامیہ پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ہمارے جائز مطالبات پورا ضرورت کریں گا اور اگر ایسا نہیں کیا تو پھر ہم بھوک ہڑتال شروع کرنے کے لئے مجبور ہوں گے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ گھر پر بھوکا رہنے سے بہتر ہے کہ ہم انتظامیہ بلاک کے سامنے ہی بھوک ہڑتال شروع کریں, ویسے بھی نوکری نہیں ہونے سے اب گھروں پر راشن نہیں ہے بچوں کی فیس کھانا علاج کچھ نہیں ہو پا رہا ہے۔ اسی لئے ہماری انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہمیں ہماری ملازمت واپس دے۔