تھوتھکوڈی: تمل ناڈو کے توتیکورن پتر پانڈیا پورم علاقے میں ایک پرائیویٹ فش پروسیسنگ یونٹ میں امونیا گیس کے اخراج سے 30 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔ متاثرین کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
معلومات کے مطابق ایک نجی کمپنی مچھلی کے لیے فوڈ پروسیسنگ یونٹ چلاتی ہے۔ کل رات تقریباً 11 بجے پلانٹ میں برقی حادثہ کی وجہ سے امونیا گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے امونیا گیس پورے فش پروسیسنگ پلانٹ میں پھیل گیا۔ اس کی زد میں آکر 30 سے زائد خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ اس سے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں تمل ناڈو کے کمباکونم علاقے کی پانچ خواتین اور اڑیشہ کی 16 خواتین بیمار پڑی ہو گئی ہیں۔ متاثرین نے دم گھٹنے اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کی ہے۔