اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا او بی سی کے صدر شبیر انصاری نے گلبرگہ کا دورہ کیا - All India OBC - ALL INDIA OBC

آل انڈیا او بی سی کے صدر شبیر انصاری نے گلبرگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر بہار، اور اتر پردیش میں او بی سی کو پوری سہولیات مل رہی ہیں۔ مگر کرناٹک جیسی ریاست میں او بی سی کو کوئی سہولت نہیں مل رہی ہے۔ اس کے لیے وہ وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کرکے کرناٹک میں بھی او بی سی کی نمائندگی کریں گے۔

All India OBC President Shabbir Ansari visited Gulbarga
آل انڈیا او بی سی کے صدر شبیر انصاری نے گلبرگہ کا دورہ کیا (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 3:25 PM IST

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں آل انڈیا او بی سی کے صدر شبیر انصاری نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے جمعیت باغبان گلبرگہ کے صدر و اراکین سے ملاقات کی۔ اس دوران الیاس سیٹھ صدر جمعیت باغبان کی صدرات میں اجلاس منعقد ہوا۔‌ جس میں کرناٹک میں بھی جمعیت باغبان کو ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی جمعیت باغبان کو او بی سی میں شامل کر نے کے لیے زور دیتے ہوئے آل انڈیا او بی کے صدر شبیر انصاری سے نمائندگی کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر آل انڈیا او بی سی کے صدر شبیر انصاری نے کہا کہ ملک میں باغبان برادری ایک بہت بڑی برادری ہے۔

آل انڈیا او بی سی کے صدر شبیر انصاری نے گلبرگہ کا دورہ کیا (ETV Bharat Urdu)

انہوں نے کہا کہ ‌ملک کی مختلف ریاستوں میں باغبان برادری کو او بی سی میں شامل کیا گیا ہے۔ خاص کے بہار، اتر پردیش، مہاراشٹر میں ان‌ لوگوں کو پوری سہولیات مل رہی ہیں۔ مگر کرناٹک جیسی ایک ریاست کو چھوڑ کر باقی سب ریاستوں میں ان کو پوری او بی سی کی سہولت مل رہی ہے۔ جس سے ان کے بچے تعلیمی میدان میں پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور باغبان برادری کے کئی طلباء ڈاکٹرس، انجینیرس اور آئی اے ایس آفیسر بھی بن رہے ہیں۔ اس لیے بہت جلد کرناٹک میں بھی وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کرکے کرناٹک میں بھی جمعیت باغبان کو او بی سی کی نمائندگی کرنے کا بھروسہ دیا۔

آل انڈیا او بی سی کے صدر شبیر انصاری نے گلبرگہ کا دورہ کیا (ETV Bharat Urdu)

ABOUT THE AUTHOR

...view details