ایٹہ: ضلع ایٹہ کے علی گنج اسمبلی میں 13 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے بعد سابق وزیر اعلی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک لڑکے کا ووٹ ڈالنے کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی اکھیلیش کے ٹوئیٹ کے بعد ایکشن لیتے ہوئے اس پولنگ بوتھ کے تمام پولنگ اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
فرخ آباد لوک سبھا کے لیے 13 مئی کو ایٹہ ضلع کی علی گنج اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ جس میں ووٹنگ کے کئی ویڈیوز وائرل ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں ایک نابالغ کے ووٹ ڈالنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، اسی ویڈیو کو ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے پوسٹ کیا ہے۔
اکھلیش یادو نے ویڈیو کے ساتھ اپنی پوسٹ میں لکھا، "اگر الیکشن کمیشن کو لگتا ہے کہ یہ غلط ہوا ہے تو اسے کچھ کارروائی کرنی چاہیے، ورنہ... "بی جے پی کی بوتھ کمیٹی دراصل ایک لوٹ کمیٹی ہے۔"