میرٹھ:میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھیلیش یادو نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مغربی اتر پردیش سے بی جے پی کے خلاف جو ہوا چلی ہے وہ آخر تک جائے گی۔اب کی بار 400 پار کا نعرہ دے رہے بی جے پی کے لوگوں کو یہاں کی عوام 100 بھی پار نہیں کرنے دے گی۔
سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھیلیش یادو نے کہاکہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے جو رجھان سامنے آئے ہیں اس سے یہی لگتا ہے کہ اب کی بار بی جے کو اقتدار سے باہر کا راستہ یہاں کی عوام دیکھا نے جا رہی ہے کیونکہ بی جے پی کے لوگ جس طرح سے ملک میں مذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں۔ اس سے یہی لگتا ہے۔ میرٹھ کی انقلابی سرزمین پر انہوں نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے اس ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔اب بی جے پی سے بھی اس ملک کو آزاد کرانے میں یہاں کی عوام ان کے خلاف زبردست ووٹ کر رہی ہے۔