اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیرشریف کی درگاہ سے سرواڑ میں جاری نو روہ عرس کے لئے چادر بھیجی گئی - اجمیرشریف کی درگاہ

Sarwaar URS In Ajmer سرواڑ میں جاری حضرت خواجہ فخر الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے نو روزہ عرس کے موقع پر اجمیرشریف کی درگاہ سے عقیدت کی چادر بھیجی گئی۔ اس موقع پر درگاہ انجمن سید زادگان کی جانب سے روایتی انداز میں جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اجمیرشریف کی درگاہ سے سرواڑ ہیں جاری نو روہ عرس کے لئے چادر بھیجی گئی
اجمیرشریف کی درگاہ سے سرواڑ ہیں جاری نو روہ عرس کے لئے چادر بھیجی گئی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 5:10 PM IST

اجمیرشریف کی درگاہ سے سرواڑ ہیں جاری نو روہ عرس کے لئے چادر بھیجی گئی

اجمیر:ریاست راجستھان کے سرواڑ میں حضرت خواجہ فخرالدین چشتی رحمت اللہ علیہ کا نو روزہ عرس مبارک جاری ۔ملک کی دوسری ریاستوں سے عقیدت مند عرس مبارک میں شرکت کے لئے پہنچ رہے ہیں۔

درگاہ میں اس موقع پر صوفیانہ قوالی کی محفل بھی ہوئی اور صوفی- ملنگ -قلندروں نے حیرت انگیز کارنامے بھی دکھائے, خدامیں خواجہ نے بے حد عقیدت و احترام سے چادر کو سر پر رکھا اور درگاہ سے ریلوے اسٹیشن تک جلوس نکالا۔

درگاہ کے خادمین کے مطابق ہر سال کی طرح رواں برس بھی انجمن سید زادگان نے سرواڑ شریف عرس مبارک میں چادر بھیجی ہے جو پانچ شعبان کو حضرت بابا فخر الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں پیش کی جائے گی۔ سرواڑ کی درگاہ میں نو روزہ عرس مبارک میں انجمن کی جانب سے لنگر عام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ ہزار زائرین اجمیر سے سرواڑ پیدل روانہ

غور طلب ہے کہ حضرت بابا فخر الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کا اجمیر والے سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے ہیں جن کا 790واں عرس اجمیر سے تقریبا 63 کلومیٹر دور سروار قصبے میں منایا جا رہا ہےعرس مبارک کے موقع پر خاص و عام تمام زائرین کے حق میں دعائے خیر بھی کی جا رہی ہے,

ABOUT THE AUTHOR

...view details