اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ائی ایم ائی ایم مہاراشٹر میں چھ نشستوں پر پارلیمانی انتخاب لڑیں گی: امتیاز جلیل - Maharashtra

Lok Sabha Election 2024: رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین رہاست مہاراشٹر میں چھ سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ اس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ چھ سیٹوں کے لیے امیدواروں کا نام انتخاب کرلیا گیا ہے۔

اے ائی ایم ائی ایم مہاراشٹر میں چھ نشستوں پر پارلیمانی انتخاب لڑیں گی
اے ائی ایم ائی ایم مہاراشٹر میں چھ نشستوں پر پارلیمانی انتخاب لڑیں گی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 12:41 PM IST

اے ائی ایم ائی ایم مہاراشٹر میں چھ نشستوں پر پارلیمانی انتخاب لڑیں گی

اورنگ آباد: لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی پورے ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں ایک دوسروں کے ساتھ اتحاد کو لے کر سر جوڑ کر بیٹھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان مجلس اتحاالمسلمین نے مہاراشٹر میں اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہاراشٹر مجلس اتحاالمسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان سید امیتاز جلیل کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی گہماگہمی تیز ہوگئی ہے۔ ہماری جماعت بھی لوک سبھا انتخابات کے لئے کمر کس کر میدان میں اترچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔ لیکن اس کے لئے اتحادی جماعتیں کی حکمت عملی پر بھی ہماری نظریں ہیں۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں جن پارٹیوں نے ہماری مدد کی تھی، ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ ایم آئی ایم مہاراشٹر میں فی الحال 6 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی ۔ مراٹھواڑہ میں 2 ، ودربھ میں 2 ،ممبئی میں 1 اور شمالی مہاراشٹر میں 1 سیٹیں ہوں گی۔ ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ تمام پارٹیوں کی سیٹوں کی الاٹمنٹ کے اعلان کے بعد ہی ایم آئی ایم اپنا کارڈ منظر عام پر لائے گی۔ان کے لیے اور نگ آباد اور مبئی لوک سبھا انتخابات 2024 کے آپشن کھلے ہیں۔ پارلمانی انتخابات میں مزید نشستیں ہو سکتی ہیں۔ کیونکہ ریاست کی سیاست میں ہر روز بہت سی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ جب تمام جماعتوں کی فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم مودی محض ایک مکھوٹہ ہیں، ای وی ایم کے بغیر انتخابات نہیں جیت سکتے: راہل گاندھی

ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ آج میں جو ایم پی بنا ہوں، وہ پرکاش امبیڈکر اور اسد الدین اویسی کی بدولت بنا ہوں۔ اس پورے عرصے میں ونچت بہوجن اگاڑی نے اِمتیاز کا ساتھ دیا تھا، اس کے لیے امتیاز جلیل کو 2019 کے پارلمانی انتخابات میں جیت حاصل ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details