جیتن رام مانجھی نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا' این ڈی اے کی بنے گی حکومت (ETV Bharat Urdu) گیا:ضلع گیا میں واقع مہکار گاؤں میں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی ووٹ ڈالنے پہنچے تھے۔ مہکار گاؤں گیا ضلع کے شمالی اسمبلی حلقہ میں واقع ہے اور یہ جہان آباد پارلیمانی حلقہ کے تحت آتا ہے۔ جیتن مانجھی اتری اسمبلی کے پولنگ بوتھ نمبر 38 مڈل اسکول مہکار میں ووٹ ڈالنے پہنچے تھے۔ جہان آباد پارلیمانی حلقہ کے لیے ووٹنگ آخری مرحلہ میں ہو رہی ہے۔ مانجھی کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹا و ریاستی وزیر سنتوش کمار مانجھی اور بہو پہنچی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کیا وزیر اعظم کی زبان ایسی ہونا چاہیے: تیجسوی یادو کا مودی کے مجرہ ریمارک پر طنز - Lok Sabha Election 2024
اس دوران سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور ان کے خاندان کے افراد نے آج ووٹ ڈالا۔ میرے ساتھ میری بیوی، بیٹا سنتوش، بہو، پوتا سب ایک ساتھ بوتھ پر پہنچے ہیں اور سبھی نے ووٹ ڈالا ہے۔ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ جب انہوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے ای وی ایم کا بٹن دبایا تو پہلے کوئی آواز نہیں آئی۔ اس وجہ سے کچھ دیر وہاں وہ کھڑے رہے۔ آدھے منٹ کے بعد ٹی ٹی کی آواز آئی اور پھر ہم باہر نکل آئے۔
مانجھی نے کہا کہ این ڈی اے اتحاد نریندر مودی کی قیادت میں 410 سیٹوں تک پہنچ رہا ہے۔ یہ جیت نریندر مودی کی قیادت میں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے پاس نہ کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی ایشو ہے۔ بس کرپشن کے لیے کام کرو۔ ہندوستان کے لوگ سب کچھ سمجھ رہے ہیں اور این ڈی اے کو 410 سیٹیں ملیں گی۔ اس دوران بہار کے وزیر سنتوش کمار سمن نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک خوشحال ہندوستان، ایک شاندار ہندوستان بنانے کے لیے ووٹ دے رہے ہیں۔ ہماری اپیل ہے کہ سب ووٹنگ میں حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں۔