نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے وزیراعلیٰ اروند کیجیروال کی گرفتاری کے خلاف وزیراعظم نریندرمودی کی رہائش گاہ کے گھیراو کرنے کی کوشش کی ۔دہلی کے وزیر گوپال رائے نے پارٹی کے فیصلے کا اعلان کیا۔ عآپ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجیر وال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے عآپ کے گھیراؤ پروگرام کے اعلان کے بعد دہلی پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیا ہے۔
وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ کے سامنے پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کے باہر 'گھیراؤ' کے دوران مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ پنجاب کے وزیر ہرجوت سنگھ اور عآپ کے کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔
دہلی پولیس نے منگل کے روز پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کے علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہرہ کرنے والے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کارکنوں سے کہا کہ وہ 5 منٹ کے اندر پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کو خالی کردیں، کیونکہ ان کے پاس مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔