اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے ایک عازم حج کا مدینہ منورہ میں انتقال - Pilgrim from Bihar Died in Medina - PILGRIM FROM BIHAR DIED IN MEDINA

A Pilgrim from Bihar Died in Medina: بہار کے ایک عازم حج کا انتقال ہوگیا ہے۔ بہار حج بھون کی جانب سے ضلع اقلیتی فلاح افسر نے پسماندگان سے مل کر اظہار تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ جو بھی تعاون کی ضرورت ہوگی وہ ہر حال میں کیا جائے گا۔

A pilgrim from Bihar died in Medina
بہار کے ایک عازم حج کا مدینہ منورہ میں انتقال (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 2:38 PM IST

گیا:بہار سے حج سفر پر روانہ ہونے والے ایک عازم حج کا مدینہ میں انتقال ہو گیا ہے۔ آج ضلع نوڈل افسر حج نے پسماندگان سے ان کے گھر جاکر اظہار تعزیت کی ہے۔ عازم حج کا تعلق بہار کے رہتاس ضلع کے ڈہری آن ساون سے ہے۔ گزشتہ 27 مئی کو ان کی پرواز ہوئی تھی۔ اُن کے ساتھ ایک کور میں کل پانچ لوگ تھے جن میں ان کے رشتے دار بھی تھے۔ آج حج بھون بہار کی جانب سے رہتاس ضلع کے اقلیتی فلاح افسر و حج نوڈل افسر جتیندر کمار نے پسماندگان سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا ہے۔ جتیندر کمار نے بتایا کہ ڈہری آن ساون کے عید گاہ محلہ وارڈ نمبر 23 کے رہنے والے گلاب انصاری کا انتقال گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں ہوگیا ہے۔ گلاب انصاری کی عمر 68 برس تھی اور وہ بمبئی امبارکیشن سے حج سفر پر روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Two Pilgrims Died In Makkah: گجرات کے دو عازمین حج کا مکہ میں انتقال

بتایا گیا ہے کہ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی سفر حج پر روانہ ہوئی تھیں۔ انتقال کی خبر سعودی حکومت اور مرکزی حج کمیٹی و ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے پسماندگان کو دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عازم حج وہاں گشت کھا کر گر گئے تھے جس کے بعد انہیں بیہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ حج بھون کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان کے فارم میں جو ' نامنی' نامزد ہیں۔ انہیں حج پر جانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے، ان کے اخراجات نہیں لگیں گے۔ اظہار تعزیت کی گئی ہے۔ ان کی تدفین وہیں مدینہ میں ہوگی۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details