حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے اپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں میں اسپینرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کے سلامی بلے بازجیک کرولی اور بین ڈوکٹ نے محتاط انداز میں اننگ کی شروعات کی۔دونوں پہلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لئے 55 رنوں کی شراکت داری کی۔روی چندر اشون نے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔اشون نے بین ڈوکیٹ کو 35 رنوں کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلو کیا۔
ہندوستان کے کپتان روہت شرمانے جسپریت بمراہ اور محمد سراج کو ابتدائی اووروں میں کامیابی نہیں ملنے پر تجربہ کار اسپنرز روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کو دونوں اینڈ پر گیندبازی کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم بین اسٹوکس نے کہاکہ پچ اچھی ہے۔صبح کی نمی کے بعد پچ بلے بازی کے لئے مزید سازگار ہوسکتی ہے۔اس میچ میں تین اسپنروں کے ساتھ کھیلنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔رہان احمد ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ ٹام ہارٹلے اور جیک لیچ بھی فرسٹ الیون میں شامل ہیں۔