حیدرآباد: پیرس اولمپکس 2024 میں طلائی تمغہ جیتنے والے پاکستان کے ارشد ندیم اور چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا کے متعلق جیولن تھروں کے شائقین اب یہ جاننا چاہتے ہیں یہ دونوں کھلاڑی اب کس ٹورنامنٹ میں آمنے سامنے ہونے والے ہیں۔
دراصل پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کا فائنل بہت ہی دلچسپ رہا تھا۔ جہاں پاکستان کے ارشد ندیم نے نیا اولمپک ریکارڈ بنا کر اس ایونٹ کا طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے جب کہ بھارت کے نیرج چوپڑا کو سیزن کے بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کے تمغے سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ نیرج نے 89.45 میٹر نیزہ پھینکا تھا جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
لوزانے ڈائمنڈ لیگ 2024 کا آغاز
ڈائمنڈ لیگ کا گیارہواں اجلاس 22 اگست 2024 کو سوئٹزرلینڈ کے لوزانے میں شروع ہو رہا ہے۔ لوزانے ڈائمنڈ لیگ جیولن کا میدان پیرس 2024 کے مقابلے میں سرفہرست چھ کھلاڑیوں میں سے پانچ کے ساتھ ستاروں سے مزین ہوگا، بشمول گریناڈا کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے اینڈرسن پیٹرز۔ تاہم اولمپک چیمپئن پاکستان کے ارشد ندیم اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ کیونکہ لیگ میں مینز جیولن تھرو ایونٹ کی فہرست کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، لیکن اس فہرست میں ارشد ندیم کا نام نہیں ہے۔
ڈائمنڈ لیگ میں نیرج چوپڑا کی کارکردگی
نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ ٹورنامنٹ کے آخری ایڈیشن کے فاتح تھے اور انجری کے ساتھ کھیلنے کے باوجود وہ دوبارہ اس ٹورنامنٹ کے فیورٹ میں سے ایک سمجھے جارہے ہیں۔ فی الحال، 26 سالہ نیرج ڈائمنڈ لیگ 2024 کی رینکنگ میں چوتھے مقام پر ہیں۔ اگلے ماہ منعقد ہونے والے برسلز میں ڈائمنڈ لیگ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے نیرج کو لوزانے میں ٹاپ چھ میں جگہ بنانی ہوگی۔
پاکستان کے ارشد ندیم لوزانے ڈائمنڈ لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل، دولت مشترکہ کھیلوں اور عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ جبکہ جاری سیزن میں متعدد ایونٹس کے شیڈول ہیں۔ لیکن اب ارشد ندیم کی ٹیم ہی شائقین کو بتا سکتی ہے کہ وہ کب اب اپنے اگلے ایونٹ میں شکرکت کریں گے۔