اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیائی کرکٹروں کو پریشانیوں کا سامنا - T20 World Cup 2024

آسٹریلیائی کرکٹروں کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ میچ کھیلنے کےلئے بارباڈوس جانے کے دوران کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔بارباڈوس جاتے ہوئے کمنز کا بیگ گم ہوگیا اور میکسویل اسٹارک کی فلائٹ بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ آخر کیوں آسٹریلیائی کرکٹروں کو پریشانیوں کا کرنا پڑا جاننے کے لئے پوری خبر پڑھیں

آسٹریلیائی کرکٹروں کو پریشانیوں کا سامنا
آسٹریلیائی کرکٹروں کو پریشانیوں کا سامنا (Etv Bharat (Etv Bharat))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 5:21 PM IST

بارباڈوس:جہاں آسٹریلیا عمان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ کی تیاری کر رہا ہے وہیں ٹیم کے کئی اہم کھلاڑیوں کو بارباڈوس میں ٹیم کو جوائن کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بالر میشل اسٹارک، پیٹ کمنز اور آل راؤنڈر گلین میکسویل کو سفر میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی پی ایل فائنل میں شرکت کے بعد پیٹ کمنز نے آسٹریلیا میں ایک مختصر قیام کے ساتھ کیریبین کا دورہ کیا، لیکن پتہ چلا کہ ان کا سامان راستے میں گم ہو گیا۔ ایشٹن آگر نے نامہ نگاروں کو بتایا، جیسا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کئی کھلاڑی آئی پی ایل میں طویل عرصے سے ہندوستان میں مقیم ہیں، ان میں سے کچھ کرکٹرز 48 گھنٹے گھر پر گزارئے۔اس کے بعد کریبین دورے پر روانہ ہو گئے۔

دریں اثنا اسٹارک اور میکسویل کو پرواز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انہیں لاس اینجلس اور میامی میں رات گزارنی پڑی۔ ایک اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کو بھی اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی کرکٹ کٹ پریکٹس میچ کے لیے ٹرینیڈاڈ نہیں پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:2007 سے 2022 تک بھارت اور پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سفر کیسا رہا؟

آسٹریلیائی کرکٹر نے مزید کہاکہ تاہم ٹیم کی ورلڈ کپ مہم متاثر نہیں ہوگی۔ اس سے ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔آسٹریلیا اپنی مہم کا آغاز 6 جون کو عمان کے خلاف برج ٹاؤن، بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details