ETV Bharat / international

شمالی غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت میں 90 سے زائد لوگ جاں بحق، متعدد زخمی

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ حملوں میں کئی شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

شمالی غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت میں 90 سے زائد لوگ جاں بحق، متعدد زخمی
شمالی غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت میں 90 سے زائد لوگ جاں بحق، متعدد زخمی (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

غزہ: شمالی غزہ میں اسرائیل کے خونزیز فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔ ان حملوں میں کم ازکم 96 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 37 فلسطینی مارے گئے ہیں۔ پناہ گزین الشاطئی کیمپ پر بھی اسرائیل نے بمباری کی ہے جس میں متعدد فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

شمال میں الشاطئی پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام ابو عسی اسکول پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں کم از کم 10 فلسطینی ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ ان میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ یہ اسکول ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس اسکول میں سے زیادہ تر بیت لاہیا، بیت حنون اور جبالیہ کے علاقوں سے نقل مکانی کر کے آئے فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔

اسرائیلی فورسز نے بیت لاہیہ پر بھی حملے جاری رکھے ہیں۔ غزہ کے جنوب میں شہر کے مشرقی محلوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پانچ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

وسطی غزہ کی پٹی میں بوریج پناہ گزین کیمپ کے ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں ایک بچے سمیت کم از کم پانچ فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 43,799 فلسطینی جاں بحق اور 103,601 زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، صیہونی فوج نے لبنان پر بھی حملے تیز کر دیے ہیں۔ اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں لبنان پر 145 حملے کیے ہیں۔ لبنانی حکومت نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جو ملک پر اسرائیل کے حملوں کے پیمانے اور شدت کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر ماحولیات ناصر یاسین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 145 اسرائیلی حملے کیے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر حملے نبیطیہ اور جنوبی لبنان میں بالترتیب 55 اور 73 حملے شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک لبنان پر کل 13,222 حملے کیے گئے ہیں۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔

وہیں، حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجی اڈوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون داغنے اور حیفہ شہر میں ایک عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3,452 افراد ہلاک اور 14,599 زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.