اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اس معاملے میں سچن تنڈولکر اور ایم ایس دھونی سے بھی آگے نکلے ویراٹ کوہلی - Virat Kohli Tax - VIRAT KOHLI TAX

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے بازوں کی آمدنی کافی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ کافی زیادہ ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔ حالیہ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ویراٹ کوہلی کرکٹروں میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ مشہور شخصیات میں وہ پانچویں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے بھارتی ہیں۔

Virat Kohli MS Dhoni paid highest tax among cricketers
اس معاملے میں سچن تنڈولکر اور ایم ایس دھونی سے بھی آگے نکلے ویراٹ کوہلی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 5, 2024, 3:22 PM IST

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے اور بی سی سی آئی اپنے کھلاڑیوں کو ایک میچ کھیلنے کے لیے لاکھوں روپے ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بڑی بڑی کمپنیوں کے برانڈ بھی بن جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ مختلف کاروباروں میں اشتہارات کے ساتھ دوسرے ذرائع سے بھی کافی زیادہ آمدنی اکٹھا کرتے ہیں۔

ملک میں ٹیکس ادا کرکے کے حوالے سے فارچون انڈیا نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شخصیات کی فہرست میں بالی ووڈ کے سنشاہ شاہ رخ خان سرفہرست ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 کے لیے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شخصیات کی فہرست میں ویراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی کا بھی نام درج ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی نے مالی سال 2024 میں 66 کروڑ روپے ادا کیے، یہ رقم آئی پی ایل کے سب سے مہنگے فروخت ہونے والے مچل اسٹارک کو ملنے والی قیمت سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ اسٹارک کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں 24.75 کروڑ روپئے کی قیمت میں خریدا تھا۔

مجموعی طور پر کوہلی مشہور شخصیات کے ٹیکس دہندگان میں پانچویں نمبر پر ہیں کیونکہ ٹاپ چار اداکاروں میں شاہ رخ خان (92 کروڑ روپئے)، وجے (80 کروڑ)، سلمان خان (75 کروڑ) اور امیتابھ بچن (71 کروڑ) شامل ہیں۔

کھلاڑیوں کی فہرست میں ویراٹ کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سابق کپتان ایم ایس دھونی ہیں، جو 38 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرتا ہے اور وہ مجموعی طور پر فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔

سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان کی فہرست(مالی سال 2023-24)

1- شاہ رخ خان - 92 کروڑ روپے

2- 'تلاپتی' وجے - 80 کروڑ روپے

3- سلمان خان - 75 کروڑ روپے

4- امیتابھ بچن - 71 کروڑ روپے

5- ویراٹ کوہلی - 66 کروڑ روپے

6- اجے دیوگن - 42 کروڑ روپے

7- مہندر سنگھ دھونی - 38 کروڑ روپے

8- رنبیر کپور - 36 کروڑ روپے

9- سچن ٹنڈولکر - 28 کروڑ روپے

10- ریتک روشن - 28 کروڑ روپے

11- کپل شرما - 26 کروڑ روپے

12- سورو گنگولی - 23 کروڑ روپے

13- کرینہ کپور - 20 کروڑ روپے

14- شاہد کپور - 14 کروڑ روپے

15- موہن لال - 14 کروڑ روپے

16- الو ارجن - 14 کروڑ روپے

17- ہاردک پانڈیا - 13 کروڑ روپے

18- کیارا اڈوانی - 12 کروڑ روپے

19- کیٹرینہ کیف - 11 کروڑ روپے

20- پنکج ترپاٹھی - 11 کروڑ روپے

21- عامر خان - 10 کروڑ روپے

22- رشبھ پنت - 10 کروڑ روپے

یہ بھی پڑھیں

ویراٹ کوہلی کے لیے سچن تنڈولکر کے یہ تین ریکارڈز توڑ پانا تقریبا ناممکن

دھونی کا ویراٹ کے ساتھ کیسا رشتہ ہے، خود دھونی نے بتا دیا

ویراٹ کوہلی کی گھڑیوں کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details