سپر 8 کا مکمل شیڈول یہاں دیکھیں، کس ٹیم کا میچ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس مرحلے میں امریکہ، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ پہنچی ہیں جن کو دو گروپس میں رکھا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوگئیں۔
سپر 8 کا مکمل شیڈول یہاں دیکھیں، کس ٹیم کا میچ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ (AP)
حیدرآباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 میں بنگلہ دیش کے داخلے کے ساتھ ہی پوری تصویر واضح ہوگئی ہے۔ اب یہ مکمل طور پر طے ہوچکا ہے کہ سپر ایٹ میں کون سی ٹیم کس ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔
اس ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے لیے 8 ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے۔ ان آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں رکھا گیا ہے۔ گروپ اے اور گروپ بی میں 4-4 ٹیمیں رکھی گئی ہیں۔
ایسے میں اگلے راؤنڈ کے لیے سب کی نظریں 5 مضبوط ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ پر ہوں گی۔ سپر ایٹ کے تمام میچز اینٹیگا، بارباڈوس، سینٹ لوشیا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلے جائیں گے۔
سپر 8 کے دو گروپس
گروپ 1: بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش
گروپ 2: امریکہ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ
سپر ایٹ میں تمام 8 ٹیموں کے میچز
19 جون: امریکہ بمقابلہ جنوبی افریقہ، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا (بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے)
20 جون: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، گروس آئلٹ، سینٹ لوشیا ( بھارت وقت کے مطابق صبح 6 بجے)
20 جون: افغانستان بمقابلہ بھارت، برج ٹاؤن، بارباڈوس (بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے)
21 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگوا (بھارتی وقت کے مطابق صبح 6 بجے)
21 جون: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، گروس آئلٹ، سینٹ لوشیا ( بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے)
22 جون: امریکہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، برج ٹاؤن، بارباڈوس (بھارتی وقت کے مطابق صبح 6 بجے)
22 جون: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگوا (بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے)
23 جون: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، آرنوس ویل، سینٹ ونسنٹ (بھارتی وقت کے مطابق صبح 6 بجے)
23 جون: امریکہ بمقابلہ انگلینڈ، برج ٹاؤن، بارباڈوس (بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے)
24 جون: ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ، نارتھ ساؤنڈ، اینٹیگا (باھرتی وقت کے مطابق صبح 6 بجے)
24 جون: آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا (بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے)
25 جون: افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش، آرنوس ویل، سینٹ ونسنٹ (بھارتی وقت کے مطابق صبح 6 بجے)
بھارت کے سپر ایٹ میں تمام میچز
بھارتی ٹیم 20 جون کو بارباڈوس میں افغانستان کے خلاف سپر 8 میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اس کے بعد اگلے میچ میں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے اینٹیگا میں ہوگا، مین ان بلیو اپنا آخری اور تیسرا میچ 24 جون کو سینٹ لوشیا میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔بھارتی ٹیم کے تمام میچ بھرتی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔ اگر روہت کی ٹیم ان 3 میچز میں سے 2 میچ بھی جیت لیتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔