اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کولکاتا کی اننگ لڑکھڑائی،66 رنوں پر چار بلے باز پویلین لوٹ گئے - ipl 2024

SRH VS KKR ایڈن گارڈنس میں کلھیلے جارہے انڈین پریمئیر لیگ 2024 کے تیسرے میچ میں سن رائزر حیدرآباد نے ٹاس جیت کر کولکاتا نائٹ راڈرس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائڈرس کی اننگ لڑکھڑا گئی۔

سن رائزر حیدرآباد نے ٹاس جیت کر کولکاتا نائٹ رائڈرس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی
سن رائزر حیدرآباد نے ٹاس جیت کر کولکاتا نائٹ رائڈرس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 7:49 PM IST

Updated : Mar 23, 2024, 8:25 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہریت یافتہ ایڈن گارڈنس میں انڈین پریمئیر لیگ 2024 کے تیسرے میچ میں میزبان کولکاتا نائٹ رائڈرس کی اننگ لڑکھڑا گئی۔سنیل نارائن اور فل سالٹ نے اننگ کی شروعات کی۔سنیل نارئن دو رن بنا کر شہباز احمد کے ہاتھوں رن آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد وینکٹش ائیر میدان میں اترے مگر وہ بھی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض سات رن بنا کر نٹراجن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔کپتان شریکس ائیر کھاتہ کھولے بغیر نٹراجن کے دوسرے شکار بن گئے۔نیتش رانا 9 رن بنا کر مارکنڈے کی گیند پر اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔

کولکاتا نائٹ رائڈرس نے 9 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 66 رن بنا لئے ہیں۔فل سالٹ 27 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 33 رن اور رمن دیپ سنگھ 12 رن بنا کرکھیل رہے ہیں۔سن رائزر حیدرآباد کی جانب سے نٹراجن کو دو وکٹ ملے۔

کولکاتا نائٹ رائڈرس اور سن رائزر حیدرآباد کی ٹیمیں آئی پی ایل 2024 میں فاتحانہ آغاز کے لئے پرعزم ہیں۔دونوں ٹیموں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں مشتمل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے۔

سریش ائیر بطور کپتان نائٹ جرسی میں ایڈن میں پہلی بار دکھائی دیں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ چوٹ سے ابھر کر کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔امید ہے کہ وہ رواں آئی پی ایل میں فارم میں واپس آجائیں گے۔تاہم اس سال کی کولکاتا نائٹ رائیڈرس ٹیم کی خوبیوں اور کمزوریوں پر کافی باتیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا نائٹ رائڈرس نے مجھے ایک کامیاب لیڈر بنایا: گوتم گمبھیر

خاص طور پر نائٹ کے گیندبازی شعبہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ اگرچہ شریس کو ٹیم کے تیز گیند بازوں پر بھروسہ ہے۔ اگر میشل اسٹارک کے کے آر کے سپر اسٹار ہیں۔ تو ویبھو اروڑہ، ہرشیت رانا سے بڑی امید ہے۔ نائٹ رائڈرس کے کپتان نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے پاس پیس ڈپارٹمنٹ کا تجربہ نہیں ہے۔ 2-3 سیزن کھیلنے کا مطلب ہے 28-30 میچوں کا تجربہ حاصل ہو جائے گا۔۔ ویبھو، ہرشیت نے پریکٹس میچ میں بھی اچھا مظاہرہ کیا۔

Last Updated : Mar 23, 2024, 8:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details