حیدرآباد:آئی پی ایل 2024 کا 57 واں میچ سن رائزرز حیدرآباد اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ۔ اس میچ میں حیدرآباد کے اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے طوفانی بلے بازی کی اور اپنی ٹیم کو 10 اوور سے پہلے ہی 10 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی۔
اپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی اس پچ پر آتے ہوئے جہاں لکھنؤ کے بلے باز رنز بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، حیدرآباد کے دونوں ابتدائی بلے بازوں نے صرف 6 اوور میں ٹیم کے اسکور کو 107 رنز تک پہنچا دیا۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ 166 رنز کے تعاقب میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے 62 گیندیں باقی رہ کر 9.4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 167 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔