ETV Bharat / international

امریکہ: نئے سال کا جشن منانے والوں کو ٹرک نے روند ڈالا، دس افراد ہلاک - NEW ORLEANS CAR ACCIDENT

یہ واقعہ نیو اورلینز میں نئے سال کی تقریبات کے اختتام پر پیش آیا۔

نئے سال کا جشن منانے والوں کو ٹرک  نے روند ڈالا
نئے سال کا جشن منانے والوں کو ٹرک نے روند ڈالا (Image Source: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2025, 7:07 PM IST

Updated : Jan 1, 2025, 9:28 PM IST

نیو اورلینز: امریکا میں نئے سال کے پہلے چند گھنٹوں میں بدھ کو نیو اورلینز میں کینال اور بوربن اسٹریٹ پر ایک کار کے ہجوم پر چڑھ جانے سے 10 افراد ہلاک اور 30 ​​زخمی ہوگئے۔

یہ معلومات شہر کی ہنگامی تیاری کے ادارے نولا ریڈی نے دی ہے۔ نیو اورلینز پولیس نے پہلے کہا تھا کہ وہ بڑے پیمانے پر ہلاکت کے واقعے جیسی صورتحال سے نمٹ رہے ہیں۔

نولا ریڈی نے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ اس نے بتایا کہ زخمیوں کو پانچ مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ واقعہ نیو اورلینز میں نئے سال کی تقریبات کے اختتام پر پیش آیا اور آل سٹیٹ باؤل کے آغاز سے چند گھنٹے قبل، شہر کے سیزر سپرڈوم میں کالج فٹ بال کا کوارٹر فائنل منعقد ہوا، جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع تھی۔

واقعے کے پیش نظر ایف بی آئی نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 'دیسی ساختہ بم' (آئی ای ڈی) بھی ملے ہیں جو اس حملے کو مزید سنگین بناتا ہے۔ دوسری جانب نیو اورلینز کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات اب ایف بی آئی کی کمان میں ہے اور اس کے لیے تین سو سے زائد افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jan 1, 2025, 9:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.