اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بنگلہ دیش شکست کی دہلیز پر - sl vs ban 2nd test match - SL VS BAN 2ND TEST MATCH

Sri Lanka On Top Against Bangladesh ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹییسٹ میچ میں بھی سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش پر شکست کا بادل منڈلانے لگا ہے۔بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 268 رن بنا لئے ہیں۔میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے مزید 243 رنوں کی ضرورت ہے

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بنگلہ دیش شکست کی دہیلیز پر
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بنگلہ دیش شکست کی دہیلیز پر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 8:34 PM IST

ڈھاکہ:دوسری اننگ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش لڑکھڑا گئی ہے۔سری لنکا کے 511 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر سات وکٹوں کے نقصان پر 268 رن بنالئے ہیں۔مہدی حسن معراج 44 رن اور تیجل اسلام 10 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے مزید 243 رنوں کی ضرورت ہے جبکہ اس کے تین وکٹ آوٹ ہونا باقی ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی دوسری اننگ کی شروعات مایوس کن رہی۔محمودالحسن (24 رن) اور زاکر حسن(19 رن) نے پہلے وکٹ کے لئے 39 رنوں کی شراکت داری کی۔نجمل الحسن سنتو 20 رن بنا کر کمارا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔مومن الحق نے سری لنکا کے گیندبازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 56 گیندوں پر ایک چھکا اور تین چوکوں کی مدد سے 50 رنوں کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد شکیب الحسن (36رن)،لیٹن داس (38 رن) اور شہادت حسن(15) رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔سری لنکا کی جانب سے لہرو کمارا،پربھات جے سوریہ اور کمینڈو مینڈس کو دو۔دو وکٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کے چار وکٹوں کے نقصان پر 314 - SL VS BAN 2nd Test

اس سے قبل بنگلہ دیش کی پہلی اننگ 178 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں 531 رن بنائے۔دوسری اننگ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رن بنا کر اننگ ڈکلئیر کریا۔سری لنکا نے بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لئے 511 رنوں کا ہدف دیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details