حیدرآباد: ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج چیمپئنز ٹرافی اور رمضان المبارک سے قبل سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ سراج نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے یہ جانکاری دی۔ تصویر میں وہ احرام میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں سراج نے صرف 'الحمدللہ' لکھا ہے۔
محمد سراج کا یہ تیسرا عمرہ:
تیز گیند باز کو پیر کی رات حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر احرام پہنے ہوئے دیکھا گیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ عمرہ کے لیے روانہ ہوئے۔ ہوائی اڈے پر ان کی ایک ویڈیو اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ محمد سراج کا یہ پہلا عمرہ نہیں ہے، اس سے پہلے وہ 2019 اور پھر 2022 میں بھی عمرہ ادا کر چکے ہیں۔ ان کے سفر کی تعریف کی گئی کیونکہ یہ اس توازن کی عکاسی کرتا ہے جو انھوں نے اپنی عقیدت اور کرکٹ کھیلنے کے درمیان قائم کیا ہے۔
ALHAMDULILAH pic.twitter.com/FRoQaRd5Wm
— Mohammed Siraj (@mdsirajofficial) February 18, 2025
سراج کا کرکٹ کریئر:
واضح رہے محمد سراج نے ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے کے لیے کافی محنت ومشقت کی ہے۔ محمد سراج نے کئی مرتبہ ٹیم انڈیا کو مشکل وقت میں جیت دلائی ہے۔ سراج نے اپنے اب تک کے ٹیسٹ کریئر میں 100 وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ون ڈے کریئر میں 71 وکٹ اپنے نام کیے ہیں۔
محمد سراج کا تعلق تلنگانہ کے تاریخی شہر حیدرآباد سے ہے اور وہ ہمیشہ کسی کسی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔
سراج کو آر سی بی نے کیا ریلیز:
آپ کو بتاتے چلیں کہ 30 سالہ سراج کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم انڈیا کے 15 رکنی اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ سراج کو شیوم دوبے اور یشسوی جیسوال کے ساتھ تین ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) نے بھی انہیں آئی پی ایل 2025 میں ریلیز کیا ہے۔ اب سراج آر سی بی کے لیے نہیں بلکہ گجرات کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے۔ کیونکہ گجرات نے انہیں آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں 12.25 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
میدان پر، سراج آخری بار اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی بارڈر-گواسکر ٹرافی سیریز میں کھیلتے نظر آئے، جہاں انہوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اننگز میں 20 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں سیریز میں ٹیم انڈیا کا دوسرا سب سے زیادہ وکٹ لینے والا بولر بنا دیا۔ تاہم، اپنی مضبوط کارکردگی کے باوجود، وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا کے اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: