کولکاتا: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز اور دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کے 17ویں سیزن میں اپنے بلے سے دھوم مچا رہے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے ان کی زندگی اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی تھی۔ 30 دسمبر 2022 کو ان کا کار حادثہ ہوا۔اس کے بعد انہیں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا۔
ایک ایسا لگنے لگا تھا کہ دہلی کا یہ بلے باز کا دوبارہ کرکٹ کھیلنا نا ممکن ہے۔لیکن کڑی محنت اور زبردست فٹنس ٹریننگ کے بعد وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے کرکٹ کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھا اور آئی پی ایل کے مقابلوںمیں ایک بار پھر اپنی صلاحیت کو لوہا منوایا۔ایڈن گارڈن میں کولکاتا نائٹ رائڈرس اور دہلی کیپٹلس کے موقع پر بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے رشبھ پنت کو لے کر جذباتی پیغام دیا۔
کولکاتا نائٹ رائڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ رشبھ پنت کی گاری کے حادثے کی ویڈیو دیکھ میں بہت ڈر گیا تھا۔وہ کافی ڈراؤنی تھی۔ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ کیسے یہ حادثہ پیش آیا لیکن کچھ بھی ہوا تھا وہ بھیانک تھا۔ کسی کے ساتھ بھی ایسا کبھی نا ہو۔ میرے لیے رشبھ کی عمر کے لڑکے میرے اپنے بیٹوں کی طرح ہیں۔