نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اجیت اگرکر کی قیادت میں مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے دلیپ ٹرافی، 2024 - 25 کے پہلے راؤنڈ کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے ڈومیسٹک سیزن میں بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی اور کچھ نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ کی شروعات 5 ستمبر 2024 سے ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو سے ہوگی۔ اس ڈومیسٹک سیزن کے لیے روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ کو اعلان کردہ چار ٹیموں میں سے کسی کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
4 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں اب ہر ٹیم کو راؤنڈ رابن کی بنیاد پر 3 میچ کھیلنے ہیں۔ پوائنٹس کی بنیاد پر ٹاپ کی دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت کو اگلے 5 مہینوں میں 10 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں، اس لیے سینئر کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ سے آرام دیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے خلاف 19 ستمبر سے شروع ہونے والی سیریز میں شامل کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے لیے چار ٹیمیں درج ذیل ہیں:
ٹیم اے:شبمن گل (کپتان)، میانک اگروال، ریان پراگ، دھرو جوریل، کے ایل راہل، تلک ورما، شیوم دوبے، تنوش کوٹیان، کلدیپ یادو، آکاش دیپ، پرسدھ کرشنا، خلیل احمد، اویش خان، ودوت کاورپا، کمار کشاگرا، شاسوات راوت۔