بنگلورو: رائل چیلنجرز بنگلور نے پیر کو اعلان کیا کہ ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر دنیش کارتک ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ اور منٹور کے طور پر فرنچائز میں شامل ہو گئے ہیں۔ کارتک پہلی بار 2015 اور 2016 میں آر سی بی کے لیے کھیلے تھے۔ انہوں نے بنگلورو میں مقیم فرنچائز کے ساتھ دو الگ الگ سیزن گزارے۔ان میں سے سب سے حالیہ 2022-2024 کا تھا۔ انہوں نے 2024 کے سیزن میں 15 میچوں میں 187.36 کے اسٹرائیک ریٹ سے کل 326 رنز بنائے۔
آر سی بی کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور کے طور پر اپنی تقرری پر کارتک نے کہاکہ پیشہ ورانہ سطح پر کوچنگ میرے لیے ناقابل یقین حد تک دلچسپ ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں میں اپنی زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر پرجوش ہوں۔ امید ہے کہ ایک کھلاڑی کے طور پر میرے وسیع تجربات کی بنیاد پر ٹیم کی کامیابی میں تعاون کر سکتاہوں۔