اردو

urdu

ETV Bharat / sports

منو بھاکر کے متعلق وزیراعظم مودی کی پیشن گوئی سچ ثابت ہوگئی - PM Modi on Manu Bhaker - PM MODI ON MANU BHAKER

پیرس اولمپکس 2024 میں 2 میڈل جیتنے والی اسٹار شوٹر منو بھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی عمر صرف 16 سال تھی تو اس وقت وزیراعظم مودی نے ان سے کہا تھا میرا مستقبل روشن ہے۔

PM Modi's prediction about Manu Bhaker in 2018 came true
منو بھاکر کے متعلق وزیراعظم مودی کی پیشن گوئی سچ ثابت ہوگئی (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 30, 2024, 7:55 PM IST

نئی دہلی: بھارت کے لیے ایک ہی اولمپک میں دو تمغہ جیتنے والے شوٹر منو بھاکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں 16 سال کی تھی تو اس وقت پی ایم نے کہا تھا کہ میرا مستقبل روشن ہے۔

22 سالہ مانو نے پیرس اولمپکس میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے اور وہ اس وقت بھارت میں اسپورٹ کی سب سے بڑی آئیکن بنی ہوئی ہیں۔ دراصل یہ نوجوان شوٹر آزادی کے بعد ایک ہی اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی ہیں۔

اس کے علاوہ منو بھاکر اولمپکس گیمز میں انفرادی شوٹنگ ایونٹ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بھی بن گئیں۔ یہ نوجوان شوٹر صرف 16 سال کی تھی جب اس نے 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور پہلی بار پی ایم مودی سے ملاقات کی تھی۔

اس پرانے واقعے کو یاد کرتے ہوئے منو نے کہا، اس وقت بات چیت کے دوران پی ایم مودی نے مجھ سے کہا کہ تم بہت چھوٹی ہو۔ آپ اس سے بھی بڑی کامیابی حاصل کریں گے اور جب بھی آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہو آپ مجھ سے رابطہ کریں۔ ان کے یہ الفاظ میرے لیے حوصلہ افزائی کا بڑا ذریعہ تھے۔

پی ایم مودی نے نہ صرف کامیابی کے موقعوں پر بلکہ ناکامی کے موقعوں پر بھی منو کا ساتھ دیا۔ جب منو کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ جیتنے سے محروم رہ گئی تھیں تو اس وقت پی ایم نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات بھی کی۔

منو بھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے مجھے اعتماد سے بھرا رہنے اور اپنے مقصد پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا۔ ان کی خاصیت یہ ہے کہ وہ ہر کھلاڑی کی ہر چیز پر نظر رکھتے ہیں۔ پسٹل کوئین کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی کا نقطہ نظر صرف جیت کا جشن منانے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ وہ نتیجہ سے قطع نظر ہر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی اور حمایت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

واضھ رہے کہ منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر اپنا پہلا تمغہ جیتا، جس کے بعد وزیر اعظم مودی نے ان سے فون پر بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ اس کے بعد منو نے سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر مکسڈ 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسے کا تمغہ جیتا اور خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں چوتھے نمبر پر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پسٹل کوئین منوبھاکر نے کرکٹ کے لیجنڈ کے لیے بولی دل چھو لینے والی بات

سیاست میں قدم رکھنے کے سوال پر منو بھاکر نے کیا جواب دیا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details