نیویارک: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے نیویارک میں انڈین کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔
لانگ آئی لینڈ کے ناساؤ کولیجیم میں منعقد 'مودی اینڈ یو ایس' نام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ترقی اب بھارت میں عوام کی تحریک بن رہی ہے۔
اس موقع پر پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ بھارت آج مواقع کی سرزمین ہے۔بھارت مواقع کا انتظار نہیں کرتا، بلکہ یہ مواقع پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔ اس کے علاوہ اولمپکس کی میزبانی کی خواہش اس وژنری پالیسی کا حصہ ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ایک شاندار ثقافتی پروگرام کے بعد انڈین کمیونٹی سے کہا، 'کچھ دن پہلے ہی پیرس اولمپکس ختم ہوا ہے۔ لیکن بہت جلد آپ ہندوستان میں بھی اولمپکس دیکھیں گے۔ ہم 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔