فرانس: پیرس اولمپکس 2024 میں باکسنگ میچز کے راونڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بھارتی خواتین باکسر نکہت کا مقابلہ خواتین کے 50 کلوگرام کے راؤنڈ آف 32 میں جرمنی کی میکسی کلوٹزر سے ہوگا جبکہ راؤنڈ آف 16 میں دو بار کی عالمی چیمپئن کا مقابلہ ایشین گیمز کی موجودہ چیمپئن چین کے وویو سے ہو سکتا ہے۔
لولینا کا بھی راستہ آسان نہیں ہوگا۔ کیونکہ خواتین کی 75 کلوگرام کیٹیگری میں ان کا مقابلہ ناروے کی سنیوا ہوفسٹاد سے ہوگا۔ اس کے بعد وہ چین کی لی کیان کے خلاف کوارٹر فائنل میں مقابلہ کر سکتی ہیں۔
نکہت کی ممکنہ حریف وو یو اس کے زمرے میں ٹاپ رینک کی باکسر ہیں اور 52 کلوگرام میں عالمی چیمپئن بھی ہیں۔ اگر نکہت چینی چیلنج پع قابو پا لیتی ہیں، تو اس کے بعد کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کی چوتھامت رکسات یا ازبکستان کی سبینا بوبو کولوا سے ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ نکہت زریں نے اس سال کے شروع میں کھیلے گئے اسٹرینڈجا میموریل فائنل میں بوبوکولوا کے خلاف شکست کھا گئی تھیں۔ اس کے علاوہ رکست نے گزشتہ سال ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں نکہت کو شکست دی تھی۔
ٹوکیو 2020 کی خواتین کے 57 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی جیسمین لیمبورائی اپنی اولمپک مہم کا آغاز فلپائن کی نیسٹی پیٹیسیو کے خلاف میچ سے کریں گی۔ جیت درج کرنے سے جیسمین کا اگلے راؤنڈ میں فرانس کی تیسری سیڈ امینہ زیدانی سے مقابلہ گا۔