پیرس: ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس میں خواتین کی 50 کلوگرام ریسلنگ میں اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں یوکرینی حریف اوکسانا لیواچ کو 7-5 سے شکست دے دی ہے۔ جس کے ساتھ وہ اب سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ ونیش نے جس یوکرینی پہلوان کو شکست دی ہے وہ 2018 کی عالمی چیمپئن شپ میں 50 کلوگرام میں کانسے کا تمغہ جیت چکی ہے اور 2019 میں یورپی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتی تھی۔
اس میچ سے ٹھیک ایک گھنٹہ قبل پری کوارٹر فائنل میں ونیش پھوگاٹ نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ مڈلسٹ جاپان کی پہلوان سوساکی کو شکست دی تھی۔ سوساکی 2010 سے اب تک صرف پانچ مقابلے ہاری ہیں اور اس نے 2017، 2019، 2022 اور 2023 میں عالمی چیمپئن شپ کا طلائی تمغہ بھی جیتا ہے۔