اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جب اعظم خان مارک ووڈ کے باونسر پر لڑکھڑا گئے،سوشل میڈیا پر ٹرول - Azam Khan Troll - AZAM KHAN TROLL

Azam Khan Trolled On Social Media اعظم خان نے بلے بازی میں پانچ گیندوں پر صفر رنز بنانے کے بعد اہم کیچز بھی ڈراپ کئے۔

جب اعظم خان مارک ووڈ کے باونسر پر لڑکھڑا گئے،سوشل میڈیا پر ٹرول
جب اعظم خان مارک ووڈ کے باونسر پر لڑکھڑا گئے،سوشل میڈیا پر ٹرول ((ANI PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 6:59 PM IST

Updated : May 31, 2024, 7:36 PM IST

لندن: چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ اس میچ کا سب سے اہم اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی وکٹ کیپر بلےباز اعظم خان مارک ووڈ کے باونسر کو کھیلنے میں ناکام رہے۔ گیند کی رفتار کے سامنے اعظم خان اپنے بھاری بھرکم جسم کو حرکت میں لینے میں پوری طرح سے ناکام رہے۔

اعظم خان وکٹ کیپر کو تھما کر پویلین چل پڑے۔ بس اس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پاکستانی کرکٹ بورڈ اور بھاری بھرکم کرکٹر اعظم خان کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی تھی۔ اعظم خان 10ویں اوور میں بیٹنگ کے لیے کریز پر آئے۔ انہوں نے 5 گیندیں کھیلی اور کوئی رن نہیں بنایا۔ مارک ووڈ اننگز کا 11واں اوور پھینکنے آئے۔ انہوں نے اس اوور کی دوسری گیند پر اعظم خان کو تیز باؤنسر پھینکا۔ یہ گیند ان کے جسم کے اوپر تھی جسے اعظم خان نے چھوڑنے کی ناکام کوشش کی اور گیند ان کے گلوز سے ٹکرا کر وکٹ کیپر کے ہاتھ میں چلی گئی ۔ وہ صفر کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کا ردعمل:

اس کے بعد مداحوں کو سوشل میڈیا پر اعظم خان کو شدید ٹرول کرنے کا موقع مل گیا۔شائقین نے تو یہاں تک کہا کہ زیادہ وزن اور بھاری جسم کی وجہ سے اعظم خان خود کو گیند کی لائن سے دور نہیں کر پا رہے تھے۔اسی وجہ سے انہیں اپنا وکٹ گنوانا پڑا۔

کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر یہاں تک کہہ دیا کہ اعظم خان انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔کرکٹ کی دنیا میں وہ ایک ان فٹ کھلاڑی ہیں۔اسی درمیان پاکستان کے سابق سلامی بلے باز سلمان بٹ نے کہاکہ اعظم خان کو بین الاقوامی کرکٹ میں وجود کو برقرار رکھنے کے لئے فٹنس پر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی20 سیریز جیت لی

انہوں نے مزید کہاکہ اعظم خان کی فٹنس کو لے کر سوال اٹھتا رہا ہے۔کئی بڑے کھلاڑیوں نے انہیں فٹنس پر کام کرنے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے کسی کی بات نہیں سنی۔اعظم خان کو اپنے کیرئیر کو خود فیصلہ کرنا ہوگا۔وہ فٹنس کام کریں گے یاپھر کھیل سے باہرہوں گے۔

Last Updated : May 31, 2024, 7:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details