اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اسٹار ٹینس کھلاڑی جوکووچ اور الکارازنے سیمی فائنل میں جگہ بنائی - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

اسٹار ٹینس کھلاڑی الکاراز، نوواک جوکووچ، مسیٹی اور اوگر-الیاسائم نے پیرس اولمپکس 2024 کے ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

جوکووچ، الکارازنے سیمی فائنل میں جگہ بنائی
جوکووچ، الکارازنے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ((AP Photo))

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 2, 2024, 2:28 PM IST

پیرس: کارلوس الکاراز پیرس اولمپکس کے مینز ٹینس ایونٹ میں امریکہ کے ٹومی پال کو شکست دے کر 2008 میں نوواک جوکووچ کے بعد سنگلز سیمی فائنل تک پہنچنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

الکاراز نے 11 میچوں کی جیت کا سلسلہ جاری رکھا اور پال کو 6-3، 7-6 (7) سے شکست دی۔ 21 سالہ ہسپانوی کھلاڑی، جو کہ فرنچ اوپن کے موجودہ چیمپئن ہیں، نے فتح کے بعد کہا، 'رولینڈ گیروس میں میرے دو ہفتے واقعی بہت اچھے رہے۔ میں نے یہاں بہت اچھی ٹینس کھیلی۔ میری حرکت اچھی ہے اور میں شاندار طریقے سے گیند کو مار رہا ہوں۔

الکاراز کو سیمی فائنل میں کینیڈا کے فیلکس اوگر-الیاسائم کا چیلنج درپیش ہوگا۔ جنہوں نے ناروے کے کیسپر روڈ کو 6-4، 6-7 (8)، 6-3 سے شکست دی۔ صرف 21 سال کی عمر میں چار گرینڈ سلیم جیتنے والے الکاراز 16 سال قبل بیجنگ اولمپکس میں سیمی فائنل تک پہنچنے والے جوکووچ سے محض چند دن بڑے ہیں۔

ٹاپ سیڈ جوکووچ، جو اپنے دائیں گھٹنے میں درد محسوس کر رہے ہیں، دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی سے ٹکرائیں گے۔ سربیا سے تعلق رکھنے والے اس 37 سالہ کھلاڑی نے، جن کے گھٹنے کی سرجری کروائی تھی، نے کوارٹر فائنل میں اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو 6-3، 7-6 (3) سے شکست دی۔ 24 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے جوکووچ چوتھی کوشش میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے درد سے کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جانئے اولمپکس میں آج 7ویں دن ہندوستان کا شیڈول کیسا رہے گا

مسیٹی نے ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ جرمنی کے الیگزینڈر زیویریو کو 7-5، 7-5 سے شکست دی۔ فتح درج کروانے کے بعد اس 22 سالہ کھلاڑی نے کہا، 'یہ میرے کیریئر کے اب تک کے بہترین میچوں میں سے ایک ہے۔خواتین کے سنگلز میں چین کی ژینگ کیان وین کو کروشیا کی 13 ویں سیڈ ڈونا ویکک سے چیلنج درپیش ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details