کرائسٹ چرچ: ڈیرل مچل ناٹ آؤٹ 72 اور گلین فلپس 70 ناٹ آؤٹ کی شاندار نصف سنچری اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے جمعہ کو چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
آج یہاں 159 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کو پاکستانی گیندبازوں نے ابتدائی 20 رنوں پر تین وکٹیں گرا کر خوفزدہ کردیاتھا، تاہم کیوی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز گلین فلپس اور ڈیرل مچل نے شاہین آفریدی کے جھٹکوں سے نکلتے ہوئے چوتھے وکٹ کے لئے ناٹ آؤٹ 139 رنز کی سنچری پارٹنرشپ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 18.1 اوورز میں تین وکٹ پر 159 رنز بناکر سات وکٹوں سے جیت دلادی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
گلین فلپس نے 52 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بنائے جبکہ ڈیرل مچل نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 72 رنز بنائے اور اپنی اننگ میں دو چھکے اور سات چوکے لگائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔